صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3175
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِمِنًی نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي کِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَی الْکُفْرِ وَذَلِکَ إِنَّ قُرَيْشًا وَبَنِي کِنَانَةَ تَحَالَفَتْ عَلَی بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ أَنْ لَا يُنَاکِحُوهُمْ وَلَا يُبَايِعُوهُمْ حَتَّی يُسْلِمُوا إِلَيْهِمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي بِذَلِکَ الْمُحَصَّبَ
وادی محصب میں اتر نے کے استحباب کے بیان میں
زہیر بن حرب، ولید بن مسلم، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ ؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور ہم منیٰ میں تھے کہ ہم کل خیف بنی کنانہ میں اترنے والے ہیں جس جگہ کافروں نے کفر پر قسمیں کھائیں تھیں اور یہ کہ قریش اور بنوکنانہ نے قسم کھائی کہ وہ بنوہاشم اور بنو مطلب کے ساتھ نہ نکاح کریں گے اور نہ ہی ان کے ساتھ خریدو فروخت کریں گے جب تک کہ وہ رسول اللہ ﷺ کو ان کے سپرد نہ کردیں یعنی وہ جگہ وادی محصب تھی۔
Top