صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3183
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ أَنَّ مُجَاهِدًا أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَی أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يَقُومَ عَلَی بُدْنِهِ وَأَمَرَهُ أَنْ يَقْسِمَ بُدْنَهُ کُلَّهَا لُحُومَهَا وَجُلُودَهَا وَجِلَالَهَا فِي الْمَسَاکِينِ وَلَا يُعْطِيَ فِي جِزَارَتِهَا مِنْهَا شَيْئًا
قربانی کے جانوروں کا گوشت اور ان کی کھال اور ان کی جھول صدقہ کرنے کے بیان میں
محمد بن حاتم بن میمون، محمد بن مرزوق، عبد بن حمید، عبد، محمد بن بکر، ابن جریج، حسن بن مسلم، مجاہد، حضرت علی ؓ خبر دیتے ہیں کہ نبی ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ قربانی کے اونٹوں پر کھڑے رہیں اور ان کو یہ بھی حکم فرمایا کہ قربانی کے اونٹ کا گوشت اور اس کی کھال اور اس کے جھول مساکین میں تقسیم کردیں اور ان میں سے قصاب کو اجرت نہ دیں۔
Top