صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3188
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ اشْتَرَکْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ کُلُّ سَبْعَةٍ فِي بَدَنَةٍ فَقَالَ رَجُلٌ لِجَابِرٍ أَيُشْتَرَکُ فِي الْبَدَنَةِ مَا يُشْتَرَکُ فِي الْجَزُورِ قَالَ مَا هِيَ إِلَّا مِنْ الْبُدْنِ وَحَضَرَ جَابِرٌ الْحُدَيْبِيَةَ قَالَ نَحَرْنَا يَوْمَئِذٍ سَبْعِينَ بَدَنَةً اشْتَرَکْنَا کُلُّ سَبْعَةٍ فِي بَدَنَةٍ
قربانی کے جانوروں اونٹ اور گائے میں اشتراک کے جواز کے بیان میں
محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ حج اور عمرے میں شریک تھے سات سات آدمی قربانی کے ایک اونٹ میں شریک ہوگئے تو ایک آدمی نے حضرت جابر ؓ سے عرض کیا جیسے قربانی کے اونٹ میں ہم شریک ہوسکتے ہیں بعد میں خریدے گئے جانوروں میں بھی شرکت درست ہے؟ حضرت جابر ؓ نے فرمایا کہ پہلے والے اور بعد میں خریدے گئے اونٹوں کا ایک ہی حکم ہے حضرت جابر ؓ حدیبیہ میں حاضر تھے فرماتے ہیں کہ ہم نے اس طرح ستر اونٹ ذبح کئے اور ہر اونٹ میں سات سات آدمی شریک تھے۔
Top