صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3208
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا بَدَنَةٌ فَقَالَ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ
شدید مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے جواز کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابی زناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ قربانی کے اونٹ کو پیچھے سے ہانکتا ہوا لے کر جا رہا ہے آپ ﷺ نے اس سے فرمایا سوار ہوجا اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ ﷺ نے فرمایا سوار ہوجا اور آپ ﷺ نے دوسری یا تیسری مرتبہ فرمایا تجھ میں خرابی ہو سوار ہوجا
Top