صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3218
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ذُؤَيْبًا أَبَا قَبِيصَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَبْعَثُ مَعَهُ بِالْبُدْنِ ثُمَّ يَقُولُ إِنْ عَطِبَ مِنْهَا شَيْئٌ فَخَشِيتَ عَلَيْهِ مَوْتًا فَانْحَرْهَا ثُمَّ اغْمِسْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا ثُمَّ اضْرِبْ بِهِ صَفْحَتَهَا وَلَا تَطْعَمْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِکَ
قربانی کا جانور چلتے چلتے جب راستے میں تھک جائے تو کیا کرے؟
ابوغسان، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، سنان بن سلمہ، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت زویب، ابوقبیصہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے ساتھ قربانی کے اونٹ بھیجا کرتے تھے پھر فرماتے کہ اگر ان اونٹوں میں سے کوئی ایک تھک جائے اور تجھے اس کے مرنے کا ڈر ہو تو اسے ذبح کردینا پھر اس کے گلے میں پڑی ہوئی جوتی کو اس کے خون میں ڈبو کر اس کے کوہان کے ایک پہلو پر مارنا مگر تیرے اور تیرے ساتھیوں میں سے کوئی بھی اس کا گوشت نہ کھائے۔
Top