صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3222
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَعُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ قَالَتْ عَائِشَةُ فَذَکَرْتُ حِيضَتَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَابِسَتُنَا هِيَ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ کَانَتْ أَفَاضَتْ وَطَافَتْ بِالْبَيْتِ ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ الْإِفَاضَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلْتَنْفِرْ
طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن رمح، لیث، ابن شہاب، ابی سلمہ، عروہ، حضرت عائشہ ؓ اور حضرت عروہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ حضرت صفیہ بنت حیی ؓ طواف افاضہ کرنے کے بعد حائضہ ہوگئیں حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے ان کے حیض کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ وہ ہمیں روک رکھیں گی حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول وہ طواف افاضہ کرچکی تھیں طواف افاضہ کے بعد پھر حائضہ ہوئیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تو پھر چلیں۔
Top