صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3226
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ قَدْ حَاضَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّهَا تَحْبِسُنَا أَلَمْ تَکُنْ قَدْ طَافَتْ مَعَکُنَّ بِالْبَيْتِ قَالُوا بَلَی قَالَ فَاخْرُجْنَ
طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، عبداللہ بن ابی بکر، عمرہ بنت عبدالرحمن، سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا اے اللہ کے رسول! حضرت صفیہ بنت حیی ؓ حائضہ ہوگئیں ہیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا شاید کہ وہ ہمیں روک رکھیں گی۔ کیا حضرت صفیہ ؓ نے سب کے ساتھ بیت اللہ کا طواف نہیں کیا؟ انہوں نے عرض کیا ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا تو پھر نکلو۔
Top