صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3242
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ أَخْبَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ قَوْمَکِ حِينَ بَنَوْا الْکَعْبَةَ اقْتَصَرُوا عَنْ قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا تَرُدُّهَا عَلَی قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا حِدْثَانُ قَوْمِکِ بِالْکُفْرِ لَفَعَلْتُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ لَئِنْ کَانَتْ عَائِشَةُ سَمِعَتْ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أُرَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَکَ اسْتِلَامَ الرُّکْنَيْنِ اللَّذَيْنِ يَلِيَانِ الْحِجْرَ إِلَّا أَنَّ الْبَيْتَ لَمْ يُتَمَّمْ عَلَی قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ
کعبہ کی عمارت توڑنا اور اس کی تعمیر کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ، عبداللہ بن محمد بن ابی بکر صدیق ؓ، عبداللہ بن عمر، سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہاری قوم نے جس وقت کعبہ بنایا تو اسے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیادوں سے چھوٹا کردیا حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ اسے دوبارہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیادوں پر کیوں نہیں بنا دیتے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تمہاری قوم نے کفر کو نیا نیا چھوڑا نہ ہوتا تو میں کرتا، حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ حضرت عائشہ ؓ نے یہ بات ضرور رسول اللہ ﷺ سے سنی ہوگی کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ جو دو کونے حجر (یعنی حطیم) سے ملے ہوئے ہیں رسول اللہ ﷺ نے اس کا استلام چھوڑ دیا ہے اس لئے کہ یہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی بنیادوں پر پورا نہیں بنا ہوا۔
Top