صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3250
و حَدَّثَنَاه أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مُوسَی حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَائِ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحِجْرِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَی حَدِيثِ أَبِي الْأَحْوَصِ وَقَالَ فِيهِ فَقُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا لَا يُصْعَدُ إِلَيْهِ إِلَّا بِسُلَّمٍ وَقَالَ مَخَافَةَ أَنْ تَنْفِرَ قُلُوبُهُمْ
کعبہ کی دیوار اور اس کے دروازے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبیداللہ، ابن موسیٰ شیبان، اشعث بن ابی شعثاء، اسود بن یزید، سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے حطیم کے بارے میں پوچھا آگے حدیث اسی طرح ہے اور اس میں ہے کہ بیت اللہ کا دروازہ اتنا بلند کیوں ہے کہ سوائے سیڑھی کے اس کی طرف نہیں چڑھا جاسکتا فرمایا کہ ان کے دلوں میں نفرت پیدا ہونے کا ڈر ہے۔
Top