صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3252
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الْفَضْلِ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ کَبِيرٌ عَلَيْهِ فَرِيضَةُ اللَّهِ فِي الْحَجِّ وَهُوَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَوِيَ عَلَی ظَهْرِ بَعِيرِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحُجِّي عَنْهُ
عاجز اور بوڑھا وغیرہ یا میت کی طرف سے حج کرنے کے بیان میں
علی بن خشرم، عیسی، ابن جریج، حضرت فضل ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ خثعم کی ایک عورت عرض کرتی ہے اے اللہ کے رسول ﷺ! میرا باپ بوڑھا ہے ان پر اللہ نے حج فرض کردیا ہے اور وہ اپنے اونٹ کی پشت پر بیٹھنے کی طاقت نہیں رکھتے تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ تو ان کی طرف سے حج کرلے۔
Top