صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3253
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ رَکْبًا بِالرَّوْحَائِ فَقَالَ مَنْ الْقَوْمُ قَالُوا الْمُسْلِمُونَ فَقَالُوا مَنْ أَنْتَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا فَقَالَتْ أَلِهَذَا حَجٌّ قَالَ نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ
بچے کے حج کے صحیح ہونے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، ابن ابی عمر، ابن عیینہ، ابوبکر، سفیان بن عیینہ، ابراہیم بن عقبہ، کریب، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سے روحاء کے مقام پر کچھ سواروں نے ملاقات کی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم کونسی قوم ہو؟ وہ کہنے لگے مسلمان تو ان لوگوں نے کہا کہ آپ ﷺ کون ہیں آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کا رسول ﷺ تو ان میں سے ایک عورت نے اپنے بچے کو اٹھا کر عرض کیا کہ کیا اس کا بھی حج ہوجائے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا اور تجھے بھی اجر ملے گا۔
Top