صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3285
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ وَهُوَ ابْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ مُوسَی وَهُوَ ابْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ فِي مُعَرَّسِهِ بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّکَ بِبَطْحَائَ مُبَارَکَةٍ
حج اور عمرہ وغیرہ کی غرض سے گزرنے والوں کے لئے ذی الخلیفہ میں نماز پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
محمد بن عباد، حاتم، ابن اسماعیل، موسی، ابن عقبہ، حضرت سالم ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ذی الحلیفہ میں رات کے آخری حصہ میں پہنچے تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ یہ بطحاء مبارکہ ہے۔
Top