صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3296
و حَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ وَزَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا إِنْ شَائَ اللَّهُ وَذَلِکَ زَمَنَ الْفَتْحِ قَالَ وَهَلْ تَرَکَ لَنَا عَقِيلٌ مِنْ مَنْزِلٍ
حجاج کا مکہ میں اتر نے اور مکہ کے گھروں کی وراثت کے بیان میں
محمد بن حاتم، روح بن عبادہ، محمد بن ابی حفصہ، رمعہ، بن صالح، ابن شہاب، علی بن حسین، عمرو بن عثمان، حضرت اسامہ بن زید ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ! اگر اللہ نے چاہا تو کل آپ ﷺ کہاں اتریں گے؟ اور یہ فتح مکہ کا زمانہ تھا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا عقیل نے ہمارے لئے کوئی گھر چھوڑا ہے؟
Top