صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3308
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ وَيَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَمَّا الْقَعْنَبِيُّ فَقَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ وَأَمَّا قُتَيْبَةُ فَقَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ و قَالَ يَحْيَی وَاللَّفْظُ لَهُ قُلْتُ لِمَالِکٍ أَحَدَّثَکَ ابْنُ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّةَ عَامَ الْفَتْحِ وَعَلَی رَأْسِهِ مِغْفَرٌ فَلَمَّا نَزَعَهُ جَائَهُ رَجُلٌ فَقَالَ ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْکَعْبَةِ فَقَالَ اقْتُلُوهُ فَقَالَ مَالِکٌ نَعَمْ
احرام کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے جواز کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، یحییٰ بن یحیی، قتیبہ بن سعید، قعنبی، مالک بن انس، حضرت یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں نے امام مالک سے پوچھا کہ کیا آپ سے حضرت ابن شہاب نے حضرت انس ؓ بن مالک سے روایت کردہ یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی ﷺ فتح مکہ والے سال مکہ مکرمہ میں اس حال میں داخل ہوئے کہ آپ ﷺ کے سر پر خود تھا تو جب آپ ﷺ نے اسے اتارا تو ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا کہ ابن خطل کعبہ کے پردے کو پکڑے ہوئے ہے تو آپ ﷺ نے کہا اسے قتل کردو مالک نے کہا ہاں مجھ سے ابن شہاب نے یہ حدیث بیان کی ہے۔
Top