صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3376
حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرِّ مَوْلَی الْجُهَنِيِّينَ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنْ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرُ الْأَنْبِيَائِ وَإِنَّ مَسْجِدَهُ آخِرُ الْمَسَاجِدِ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ لَمْ نَشُکَّ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ کَانَ يَقُولُ عَنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَنَعَنَا ذَلِکَ أَنْ نَسْتَثْبِتَ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنْ ذَلِکَ الْحَدِيثِ حَتَّی إِذَا تُوُفِّيَ أَبُو هُرَيْرَةَ تَذَاکَرْنَا ذَلِکَ وَتَلَاوَمْنَا أَنْ لَا نَکُونَ کَلَّمْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ فِي ذَلِکَ حَتَّی يُسْنِدَهُ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ کَانَ سَمِعَهُ مِنْهُ فَبَيْنَا نَحْنُ عَلَی ذَلِکَ جَالَسَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ فَذَکَرْنَا ذَلِکَ الْحَدِيثَ وَالَّذِي فَرَّطْنَا فِيهِ مِنْ نَصِّ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْهُ فَقَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنِّي آخِرُ الْأَنْبِيَائِ وَإِنَّ مَسْجِدِي آخِرُ الْمَسَاجِدِ
مکہ اور مدینہ کی مسجدوں میں نماز پڑھنے کی فضیلت کے بیان میں
اسحاق بن منصور، عیسیٰ بن منذر، محمد بن حرب، حضرت ابوسلمہ ؓ بن عبدالرحمن اور حضرت ابوعبداللہ اغر (حضرت ابوہریرہ ؓ کے ساتھیوں میں سے ہیں) سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں نماز پڑھنا مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مساجد میں ایک ہزار نمازیں پڑھنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ تمام انبیاء (علیہم السلام) میں آخری نبی ﷺ ہیں اور آپ ﷺ کی مسجد آخری مسجد ہے۔ حضرت ابوسلمہ اور حضرت ابوعبداللہ کہتے ہیں کہ ہم اس میں کوئی شک نہیں کرتے کہ حضرت ابوہریرہ ؓ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ کی حدیث کی حیثیت سے فرمائی تھی اور ہم اس حدیث کے بارے میں حضرت ابوہریرہ ؓ سے یقینی طور پر معلوم نہ کرسکے یہاں کہ جب حضرت ابوہریرہ ؓ وفات پاگئے تو ہم اس کو یاد کرنے لگے اور افسوس کرنے لگے کہ اس حدیث کے بارے میں ہم حضرت ابوہریرہ ؓ سے بات نہیں کرسکے اگر ہم بات کرلیتے تو حضرت ابوہریرہ ؓ ہمیں رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث نقل کر کے سنا دیتے ہم اس سلسلہ میں یہ بات کر رہے تھے کہ حضرت عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ ہمارے ساتھ آکر بیٹھ گئے تو ہم نے اس حدیث کے بارے میں ان سے ذکر کیا جو ہم نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے معلوم کرنی تھی تو حضرت عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ نے ہم سے فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے سنا وہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میں انبیاء (علیہم السلام) میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد مساجد میں آخری مسجد ہے۔
Top