صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3377
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ الثَّقَفِيِّ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ سَأَلْتُ أَبَا صَالِحٍ هَلْ سَمِعْتَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَذْکُرُ فَضْلَ الصَّلَاةِ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا وَلَکِنْ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ أَوْ کَأَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنْ الْمَسَاجِدِ إِلَّا أَنْ يَکُونَ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ
مکہ اور مدینہ کی مسجدوں میں نماز پڑھنے کی فضیلت کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابن ابی عمر، عبدالوہاب، حضرت یحییٰ بن سعید ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے ابوصالح سے پوچھا کہ کیا تو نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے سنا ہے کہ حضرت ابوہریرہ ؓ رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت کا ذکر کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا کہ نہیں لیکن حضرت عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ نے مجھ خبر دی ہے کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے سنا وہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز پڑھنا ہزار نمازیں پڑھنے سے بہتر ہے یا فرمایا کہ ایک نماز میری اس مسجد میں بہتر ہے ہزار نمازوں سے جو اور مسجدوں میں ادا ہوں سوائے مسجد حرام کے۔
Top