صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3383
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ جَمِيعًا عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ امْرَأَةً اشْتَکَتْ شَکْوَی فَقَالَتْ إِنْ شَفَانِي اللَّهُ لَأَخْرُجَنَّ فَلَأُصَلِّيَنَّ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَبَرَأَتْ ثُمَّ تَجَهَّزَتْ تُرِيدُ الْخُرُوجَ فَجَائَتْ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُسَلِّمُ عَلَيْهَا فَأَخْبَرَتْهَا ذَلِکَ فَقَالَتْ اجْلِسِي فَکُلِي مَا صَنَعْتِ وَصَلِّي فِي مَسْجِدِ الرَّسُولِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ صَلَاةٌ فِيهِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنْ الْمَسَاجِدِ إِلَّا مَسْجِدَ الْکَعْبَةِ
مکہ اور مدینہ کی مسجدوں میں نماز پڑھنے کی فضیلت کے بیان میں
قتیبہ بن سعید و محمد بن رمح، لیث بن سعد، نافع، ابراہیم بن عبداللہ بن معبد، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ایک عورت کو کچھ تکلیف ہوگئی تو وہ کہنے لگی کہ اگر مجھے اللہ نے شفا دے دی تو میں ضرور بیت المقدس میں جا کر نماز پڑھوں گی تو وہ ٹھیک ہوگئی پھر اس نے نکلنے کی تیاری شروع کردی تو حضرت میمونہ ؓ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ کی خدمت میں آئی ان پر سلام کیا اور پھر انہیں اس کی خبر دی حضرت میمونہ ؓ نے فرمایا کہ بیٹھ جا اور جو تو نے کھانا بنایا ہے اسے کھا اور رسول اللہ ﷺ کی مسجد میں نماز پڑھ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ اس مسجد نبوی میں نماز پڑھنا مسجد کعبہ کے علاوہ باقی تمام مسجدوں میں ایک ہزار نمازیں پڑھنے سے افضل ہے۔
Top