صحیح مسلم - حج کا بیان - حدیث نمبر 3390
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي مَسْجِدَ قُبَائٍ رَاکِبًا وَمَاشِيًا فَيُصَلِّي فِيهِ رَکْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو بَکْرٍ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فَيُصَلِّي فِيهِ رَکْعَتَيْنِ
مسجد قباء کی فضیلت اور اس میں نماز پڑھنے کی اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، ابواسامہ، عبیداللہ، عبداللہ بن نمیر، ابواسامہ، عبیداللہ، ابن نمیر، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ مسجد قبا کبھی سواری پر اور کبھی پیدل چل کر بھی تشریف لے جاتے تھے اور اس میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے ابوبکر نے اپنی روایت میں کہا کہ ابن نمیر کہتے ہیں کہ آپ ﷺ مسجد قبا میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔
Top