صحیح مسلم - حدود کا بیان - حدیث نمبر 4468
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ الْعَلَائِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ الْبِئْرُ جَرْحُهَا جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جَرْحُهُ جُبَارٌ وَالْعَجْمَائُ جَرْحُهَا جُبَارٌ وَفِي الرِّکَازِ الْخُمْسُ
جانور اور کان اور کنوئیں کی وجہ سے زخمی ہونے کے بیان میں
محمد بن رمح بن مہاجر، لیث، ایوب ابن موسی، اسود بن علاء، ابی سلمہ ابن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کنوئیں کا زخم لغو ہے اور کان کے زخم کی کوئی حیثیت نہیں اور جانور کے زخمی کرنے کی کوئی وقعت نہیں (معاوضہ نہیں) اور کان میں سے خمس (پانچواں حصہ بیت المال کا) ہوگا۔
Top