صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 709
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عِکْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ قَالَ إِسْحَقُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ جَائَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ وَهِيَ جَدَّةُ إِسْحَقَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ لَهُ وَعَائِشَةُ عِنْدَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ الْمَرْأَةُ تَرَی مَا يَرَی الرَّجُلُ فِي الْمَنَامِ فَتَرَی مِنْ نَفْسِهَا مَا يَرَی الرَّجُلُ مِنْ نَفْسِهِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ فَضَحْتِ النِّسَائَ تَرِبَتْ يَمِينُکِ فَقَالَ لِعَائِشَةَ بَلْ أَنْتِ فَتَرِبَتْ يَمِينُکِ نَعَمْ فَلْتَغْتَسِلْ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ إِذَا رَأَتْ ذَاکِ
منی عورت سے نکلنے پر غسل کے وجوب کے بیان میں
زہیر بن حرب، عمر بن یونس، عکرمہ بن عمار، اسحاق بن ابی طلحہ، انس بن مالک ؓ روایت ہے کہ اسحاق کی دادی حضرت ام سلیم ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اس نے آپ ﷺ سے سیدہ عائشہ ؓ کی موجودگی میں عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ عورت اگر خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے اور اپنے جسم پر وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو وہ کیا کرے تو سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ نے فرمایا اے ام سلیم تم نے عورتوں کو رسوا کردیا تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں رسول اللہ ﷺ نے عائشہ ؓ سے فرمایا بلکہ تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں اے ام سلیم جب عورت اس طرح دیکھے تو اس کو غسل کرنا چاہئے۔
Top