صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 728
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ أَنَا وَأَخُوهَا مِنْ الرَّضَاعَةِ فَسَأَلَهَا عَنْ غُسْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْجَنَابَةِ فَدَعَتْ بِإِنَائٍ قَدْرِ الصَّاعِ فَاغْتَسَلَتْ وَبَيْنَنَا وَبَيْنَهَا سِتْرٌ وَأَفْرَغَتْ عَلَی رَأْسِهَا ثَلَاثًا قَالَ وَکَانَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذْنَ مِنْ رُئُوسِهِنَّ حَتَّی تَکُونَ کَالْوَفْرَةِ
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ عنبری، شعبہ، ابوبکر بن حفص، ابوسلمہ بن عبدالرحمن ؓ روایت ہے کہ میں اور حضرت عائشہ ؓ کا رضاعی بھائی آپ کے پاس گئے اور آپ سے نبی کریم ﷺ کے طریقہ غسل جنابت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایک برتن ایک صاع کی مقدار کا منگوایا اور غسل کیا اس حال میں کہ ہمارے اور آپ کے درمیان پردہ حائل تھا اور آپ نے اپنے سر پر تین بار پانی ڈالا اور ابوسلمہ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات ؓ اپنے سروں کے بال کترواتی تھیں یہاں تک کہ کانوں تک ہوجاتے۔
Top