صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 748
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ عَمْرٌو حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ تَغْتَسِلُ مِنْ حَيْضَتِهَا قَالَ فَذَکَرَتْ أَنَّهُ عَلَّمَهَا کَيْفَ تَغْتَسِلُ ثُمَّ تَأْخُذُ فِرْصَةً مِنْ مِسْکٍ فَتَطَهَّرُ بِهَا قَالَتْ کَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا قَالَ تَطَهَّرِي بِهَا سُبْحَانَ اللَّهِ وَاسْتَتَرَ وَأَشَارَ لَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ بِيَدِهِ عَلَی وَجْهِهِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ وَاجْتَذَبْتُهَا إِلَيَّ وَعَرَفْتُ مَا أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ تَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ و قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي رِوَايَتِهِ فَقُلْتُ تَتَبَّعِي بِهَا آثَارَ الدَّمِ
حیض کا غسل کرنے والی عورت کے لئے مشک لگا روئی کا ٹکڑا خون کی جگہ میں استعمال کرنے کے استحباب کے بیان میں
عمرو بن محمد ناقد، ابن ابی عمر، ابن عیینہ، عمرو، سفیان بن عیینہ، منصور بن صفیہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا کہ وہ حیض کے بعد غسل کس طرح کرے فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ نے اس کو سکھایا کہ وہ کیسے غسل کرے پھر ایک خوشبو لگا ہوا روئی کا ٹکڑا لے اور اس سے پاکی حاصل کرے اس نے کہا کہ اس سے میں کیسے پاکی حاصل کروں آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس کے ساتھ حاصل کر اور سُبْحَانَ اللَّهِ فرما کر آپ ﷺ نے اپنا چہرہ چھپالیا حضرت سفیان ؓ نے ہمارے لئے اپنے چہرہ پر ہاتھ رکھ کر ارشاد فرمایا حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچا اور میں نے معلوم کرلیا کہ نبی کریم ﷺ نے کیا ارادہ فرمایا ہے تو میں نے کہا اس کپڑے کے ساتھ خون کے آثار ختم کردو۔
Top