مستحاضہ اور اس کے غسل اور نماز کے بیان میں
اسحاق کے والد بکر بن مضر نے جعفر بن ربیعہ سے باقی ماندہ سابقہ سند سے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ام حبیبہ بنت جحش نے، جو عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں، رسول اللہ ﷺ سے خون ( استحاضہ ) کی شکایت کی تو آپ نے ان سے فرمایا: ’’جتنے دن تمہیں حیض روکتا تھا اتنے دن توقف کرو، پھر نہالو۔ ‘ ‘ تو وہ ہر نماز کے لیے نہایا کرتی تھیں۔