صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 762
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَةَ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ کُنَّ نِسَائُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحِضْنَ أَفَأَمَرَهُنَّ أَنْ يَجْزِينَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ تَعْنِي يَقْضِينَ
حائضہ پر روزے کی قضا واجب ہے نہ کہ نماز کی کے بیان میں
محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، یزید، معاذہ ؓ سے روایت ہے کہ اس نے حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا کہ حائضہ نمازوں کی قضا کرے گی حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کیا تو حروریہ ہے تحقیق رسول اللہ ﷺ کی ازواج مطہرات حائضہ ہوتی تھیں کیا آپ ﷺ ان کو قضا کرنے کا حکم فرماتے تھے؟۔
Top