صحیح مسلم - حیض کا بیان - حدیث نمبر 788
قَالَ ابْنُ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ وَجَدَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ عَلَی الْمَسْجِدِ فَقَالَ إِنَّمَا أَتَوَضَّأُ مِنْ أَثْوَارِ أَقِطٍ أَکَلْتُهَا لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتْ النَّارُ
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے پر وضو کے بیان میں
ابن شہاب، عمر بن عبدالعزیز، عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ ؓ کو مسجد میں وضو کرتے ہوئے پایا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے پنیر کے ٹکڑے کھائے تھے اس لئے وضو کرتا ہوں کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ آگ سے پکی ہوئی چیز سے وضو کرو۔
Top