صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3810
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی وَهُوَ الْقَطَّانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَتَبَايَعُونَ لَحْمَ الْجَزُورِ إِلَی حَبَلِ الْحَبَلَةِ وَحَبَلُ الْحَبَلَةِ أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ ثُمَّ تَحْمِلَ الَّتِي نُتِجَتْ فَنَهَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ
حاملہ کے حمل کی بیع کی حرمت کے بیان میں
زہیر بن حرب، محمد بن مثنی، زہیر، یحیی، قطان، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ زمانہ جاہلیت کے لوگ اونٹ کا گوشت حاملہ کے حمل تک فروخت کرتے تھے اور حَبَلُ الْحَبَلَةِ یہ ہے کہ اونٹنی بچہ جنے پھر اس کا حمل ہو اور وہ جنے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کو اس بیع سے منع فرمایا۔
Top