صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3823
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي هِشَامٌ الْقُرْدُوسِيُّ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَلَقَّوْا الْجَلَبَ فَمَنْ تَلَقَّاهُ فَاشْتَرَی مِنْهُ فَإِذَا أَتَی سَيِّدُهُ السُّوقَ فَهُوَ بِالْخِيَارِ
آنے والے تاجروں سے ملنے کی حرمت کے بیان میں
ابن ابی عمر، ہشام بن سلیمان، ابن جریج، ہشام قردوسی، ابن سیرین، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ قافلہ سے آگے جا کر نہ ملو جو آگے جا کر ملا اور اس سے مال خرید لیا جب مالک بازار آیا تو اس کو بیع فسخ کرنے کا اختیار ہوگا۔ یعنی اگر اس کو نقصان معلوم ہوگیا۔
Top