صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3828
و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ نُهِينَا أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَإِنْ کَانَ أَخَاهُ أَوْ أَبَاهُ
شہری کی دیہاتی کے لئے بیع کی حرمت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ہشیم، یونس، ابن سیرین، حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ہمیں منع کیا گیا اس سے کہ شہری دیہاتی کا مال فروخت کرے اگرچہ وہ اس کا بھائی ہو یا باپ۔
Top