صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3831
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيَّ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ ابْتَاعَ شَاةً مُصَرَّاةً فَهُوَ فِيهَا بِالْخِيَارِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِنْ شَائَ أَمْسَکَهَا وَإِنْ شَائَ رَدَّهَا وَرَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ
دو دھ جمع کیے ہوئے جانور کی بیع کے حکم کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، یعقوب ابن عبدالرحمن قاری، سہیل، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے چڑھے ہوئے دودھ والی بکری خریدی تو اس کو تین دن کا خیار ہے اگر چاہے تو واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے
Top