صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3835
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَا أَحَدُکُمْ اشْتَرَی لِقْحَةً مُصَرَّاةً أَوْ شَاةً مُصَرَّاةً فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْلُبَهَا إِمَّا هِيَ وَإِلَّا فَلْيَرُدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ
دو دھ جمع کیے ہوئے جانور کی بیع کے حکم کے بیان میں
محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ ؓ کی رسول اللہ ﷺ سے مروی روایات میں سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مصراۃ اونٹنی یا بکری خریدے تو اس کو دونوں کا خیار ہے اس کے دودھ نکال لینے کے بعد تو اسی کے لئے ہے یا اسے ایک صاع کھجور کے ساتھ واپس کر دے۔
Top