صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3860
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَيَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا ذَکَرَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ فَکَانَ إِذَا بَايَعَ يَقُولُ لَا خِيَابَةَ
جس بیع میں دھوکہ دیا جائے اس کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، یحییٰ بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، یحیی، اسماعیل بن جعفر، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے پاس ذکر کیا کہ اس کو بیع میں دھوکہ دیا جاتا ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص تجھ سے بیع کرے تو تو کہہ دے کہ فریب نہیں ہے پھر وہ جب بیع کرتا تو کہہ دیتا کہ دھوکہ نہ ہوگا لیکن لَا خِلَابَةَ نہ بول سکنے کی وجہ سے لَاخَلَابَتَّہ کہتا تھا۔
Top