صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3865
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَبْتَاعُوا الثَّمَرَ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَتَذْهَبَ عَنْهُ الْآفَةُ قَالَ يَبْدُوَ صَلَاحُهُ حُمْرَتُهُ وَصُفْرَتُهُ
پھلوں کو صلاحیت سے پہلے کاٹنے کی شرط کے بغیر بیع کرنے سے روکنے کے بیان میں
زہیر بن حرب، جریر، یحییٰ بن سعید، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پھلوں کی بیع اس وقت تک نہ کرو جب تک کہ ان کی صلاحیت ظاہر نہ ہوجائے اور اس سے آفات چلی جائیں صلاحیت کی علامت اس کا سرخ یا زرد ہونا ہے۔
Top