زمین کو کرایہ پر دینے کے بیان میں
حسن حلوانی، ابوتوبہ، معاویہ، یحییٰ بن ابی کثیر، یزید بن نعیم، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مزابنہ اور حقول سے منع فرمایا تو جابر بن عبداللہ ؓ نے فرمایا مزابنہ تازہ کھجور کو خشک کھجور کے بدلے دینے اور حقول زمین کو کرایہ پر دینے کو کہتے ہیں۔