صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3938
و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يُکْرِي مَزَارِعَهُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي إِمَارَةِ أَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ مُعَاوِيَةَ حَتَّی بَلَغَهُ فِي آخِرِ خِلَافَةِ مُعَاوِيَةَ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يُحَدِّثُ فِيهَا بِنَهْيٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ وَأَنَا مَعَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَی عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ فَتَرَکَهَا ابْنُ عُمَرَ بَعْدُ وَکَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْهَا بَعْدُ قَالَ زَعَمَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْهَا
زمین کو کرایہ پر دینے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، یزید بن زریع، ایوب، حضرت نافع، ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ نبی کریم ﷺ کے زمانہ میں اور حضرت ابوبکر و عمر و عثمان ؓ کی خلافت میں اور معاویہ ؓ کی خلافت کے ابتدائی ایام تک اپنی زمین کا کرایہ لیتے تھے یہاں تک کہ امیر معاویہ کی خلافت کے آخر میں انہیں یہ حدیث پہنچی کہ رافع بن خدیج ؓ نبی کریم ﷺ سے اس میں نہی بیان کرتے ہیں ابن عمر ؓ ان کے پاس آئے اور میں ان کے ساتھ تھا اور ان سے اس بارے میں پوچھا تو رافع نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ زمین کے کرایہ سے منع کرتے تھے تو ابن عمر ؓ نے اس کے بعد اسے چھوڑ دیا پھر جب اس کے بعد ان سے اس بارے میں پوچھا جاتا تو وہ فرماتے کہ ابن خدیج ؓ نے کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع کیا ہے۔
Top