صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3940
و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ ذَهَبْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ إِلَی رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ حَتَّی أَتَاهُ بِالْبَلَاطِ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْمَزَارِعِ
زمین کو کرایہ پر دینے کے بیان میں
ابن نمیر، عبیداللہ، حضرت نافع، ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ میں ابن عمر کے ساتھ رافع بن خدیج ؓ کی طرف گیا یہاں تک کہ وہ ان کے پاس مقام بلاط میں آئے اور انہیں خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے مزارعوں کو زمین کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے۔
Top