صحیح مسلم - خرید وفروخت کا بیان - حدیث نمبر 3942
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ يَعْنِي ابْنَ حَسَنِ بْنِ يَسَارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يَأْجُرُ الْأَرْضَ قَالَ فَنُبِّئَ حَدِيثًا عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ فَانْطَلَقَ بِي مَعَهُ إِلَيْهِ قَالَ فَذَکَرَ عَنْ بَعْضُ عُمُومَتِهِ ذَکَرَ فِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی عَنْ کِرَائِ الْأَرْضِ قَالَ فَتَرَکَهُ ابْنُ عُمَرَ فَلَمْ يَأْجُرْهُ
زمین کو کرایہ پر دینے کے بیان میں
محمد بن مثنی، حسین ابن حسن بن یسار، ابن عون، حضرت نافع، ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ابن عمر ؓ زمین کی اجرت لیتے تھے انہیں رافع کی حدیث کے بارے میں خبر دی گئی چناچہ وہ مجھے ساتھ لے کر اس کی طرف چلے اور رافع نے اپنے چچاؤں سے حدیث ذکر کی اور اس میں ذکر کیا کہ نبی کریم ﷺ نے زمین کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے ابن عمر ؓ سے کرایہ چھوڑ دیا اور وہ زمین کا کرایہ نہ لیتے تھے۔
Top