صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6811
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَعَا أَحَدُکُمْ فَلْيَعْزِمْ فِي الدُّعَائِ وَلَا يَقُلْ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ فَأَعْطِنِي فَإِنَّ اللَّهَ لَا مُسْتَکْرِهَ لَهُ
یقین کے ساتھ دعا کرنے اور اگر تو چاہے تو عطا کردے نہ کہنے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، ابن علیہ، ابوبکر اسماعیل بن علیہ عبدالعزیز بن صہیب حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی دعا مانگے تو پورے یقین سے مانگے اور یہ نہ کہے اے اللہ اگر تو چاہے تو عطا کر کیونکہ اللہ کسی سے مجبور نہیں ہے۔
Top