صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6817
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی خَبَّابٍ وَقَدْ اکْتَوَی سَبْعَ کَيَّاتٍ فِي بَطْنِهِ فَقَالَ لَوْ مَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ
مصیبت آجانے کی وجہ سے موت کی تمنا کرنے کی کراہت کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن ادریس اسماعیل بن ابی خالد حضرت قیس بن ابی حازم ؓ سے روایت ہے کہ ہم حضرت خباب کے پاس گئے اس حال میں کہ ان کے پیٹ میں سات داغ لگائے گئے تھے انہوں نے کہا اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت مانگنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں موت کی دعا مانگتا۔
Top