صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6870
و حَدَّثَنِيهِ أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ سَمَّاهُ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ يَقَولُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّيقَ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ دُعَائً أَدْعُو بِهِ فِي صَلَاتِي وَفِي بَيْتِي ثُمَّ ذَکَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ اللَّيْثِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ ظُلْمًا کَثِيرًا
دعاؤں اور پناہ مانگنے کے بیان میں
ابوطاہر عبداللہ بن وہب، عمرو بن حارث، یزید بن ابی حبیب، ابی جبیر حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا اے اللہ کے رسول مجھے ایسی دعا سکھائیں جسے میں اپنی نماز میں اور اپنے گھر میں مانگا کروں پھر اسی طرح حدیث مبارکہ روایت کی لیکن اس میں ظُلْمًا کَثِيرًا (بہت زیادہ ظلم کیا) ہے۔
Top