صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6876
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ الْأَعْوَرُ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهَؤُلَائِ الدَّعَوَاتِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْبُخْلِ وَالْکَسَلِ وَأَرْذَلِ الْعُمُرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَفِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ
عاجز ہونے اور سستی سے پناہ مانگنے کے بیان میں
ابوبکر بن نافع عبدی بہز بن اسد عمی ہارون اعور شعیب بن حباب حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ان دعاؤں سے دعا مانگا کرتے تھے اے اللہ میں تجھ سے بخل سستی اور ادھیڑ عمر عذاب قبر اور زندگی و موت کے فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں۔
Top