صحیح مسلم - ذکر دعا و استغفار کا بیان - حدیث نمبر 6901
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يَدْعُو بِهَذَا الدُّعَائِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جِدِّي وَهَزْلِي وَخَطَئِي وَعَمْدِي وَکُلُّ ذَلِکَ عِنْدِي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ
دعاؤں کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ عنبری ابی شعبہ، ابی اسحاق ابی بردہ حضرت ابوموسی اشعری ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ان کلمات سے دعا مانگا کرتے تھے اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جِدِّي وَهَزْلِي وَخَطَئِي وَعَمْدِي وَکُلُّ ذَلِکَ عِنْدِي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ اے اللہ میری خطاؤں میری نادانی اور میرے معاملہ میری زیادتی کو اور جو مجھ سے تو جانتا ہے کو معاف فرما اے اللہ جو کام میں نے سنجیدگی سے کئے اور جو مذاق سے سر انجام دئے جو بھول کر اور جو جان بوجھ کر اور ہر وہ عمل جو میرے نزدیک گناہ ہے معاف فرما اے اللہ میرے پہلے والے عمل اور بعد والے جو پوشیدہ اور ظاہرا عمل کئے اور جن اعمال کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے معاف فرمایا تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا اور تو ہی ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
Top