کنواری عورت سے نکاح کرنے کے استحباب کے بیان میں۔
قتیبہ بن سعید، سفیان، عمر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا اے جابر! کیا تو نے نکاح کرلیا ہے؟ باقی حدیث گزر چکی ہے لیکن اس میں ( امْرَأَةً تَقُومُ عَلَيْهِنَّ وَتَمْشُطُهُنَّ ) تک ہے اور فرمایا تو نے اچھا کیا اور اس کے بعد حدیث ذکر نہیں کی۔