صحیح مسلم - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 2563
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْوِصَالِ قَالُوا إِنَّکَ تُوَاصِلُ قَالَ إِنِّي لَسْتُ کَهَيْئَتِکُمْ إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَی
صوم وصال کی ممانعت کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے صوم وصال سے منع فرمایا ہے صحابہ ؓ نے عرض کیا کہ آپ تو وصال کرتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہاری طرح نہیں ہوں کیونکہ مجھے تو کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔
Top