صحیح مسلم - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 2623
و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ مُوَرِّقٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَصَامَ بَعْضٌ وَأَفْطَرَ بَعْضٌ فَتَحَزَّمَ الْمُفْطِرُونَ وَعَمِلُوا وَضَعُفَ الصُّوَّامُ عَنْ بَعْضِ الْعَمَلِ قَالَ فَقَالَ فِي ذَلِکَ ذَهَبَ الْمُفْطِرُونَ الْيَوْمَ بِالْأَجْرِ
سفر میں روزہ رکھنے والے کے اجر کے بیان میں جبکہ وہ خدمت والے کام میں لگے رہیں
ابوکریب، حفص، عاصم، مورق، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے کچھ نے روزہ رکھا اور کچھ نے روزہ چھوڑ دیا روزہ نہ رکھنے والے تو خدمت والے کام پر لگ گئے اور روزہ رکھنے والے کام کرنے کے بارے میں کمزور پڑگئے راوی نے کہا کہ آپ ﷺ نے ان کے بارے میں فرمایا کہ روزہ افطار کرنے والے اجر پا گئے۔
Top