عاشورہ کے دن روزہ رکھنے کے بیان میں
احمد بن عثمان نوفلی، ابوعاصم، عمر ابن محمد بن زید عسقلانی، سالم بن عبداللہ، حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس عاشورہ کے دن کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ وہ دن ہے کہ جس دن جاہلیت کے لوگ روزہ رکھتے تھے تو جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے روزہ چھوڑ دے۔