صحیح مسلم - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 2650
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ وَيَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ سُفْيَانَ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي زُبَيْدٌ الْيَامِيُّ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَکَنٍ أَنَّ الْأَشْعَثَ بْنَ قَيْسٍ دَخَلَ عَلَی عَبْدِ اللَّهِ يَوْمَ عَاشُورَائَ وَهُوَ يَأْکُلُ فَقَالَ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ادْنُ فَکُلْ قَالَ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ کُنَّا نَصُومُهُ ثُمَّ تُرِکَ
عاشورہ کے دن روزہ رکھنے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، یحییٰ بن سعید، سفیان، محمد بن حاتم، زبیدیامی، عمارہ بن عمیر، حضرت قیس بن سکن ؓ سے روایت ہے کہ اشعث بن قیس ؓ عاشورہ کے دن حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی خدمت میں اس حال میں آئے کہ آپ کھا رہے تھے تو انہوں نے فرمایا اے ابومحمد! قریب ہوجاؤ اور کھاؤ انہوں نے کہا کہ میں روزے سے ہوں حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ ہم بھی اس دن روزہ رکھتے تھے پھر چھوڑ دیا۔
Top