شعبان کے مہینے کے روزوں کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، جریری، ابی العلاء، حضرت عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا کیا تو نے اس مہینے یعنی شعبان کے درمیان میں کچھ روزے رکھے ہیں؟ تو اس نے عرض کی نہیں آپ ﷺ نے فرمایا کہ جب تو رمضان کے روزے افطار کرلے تو (عیدالفطر کے بعد) اس کی جگہ دو روزے رکھنا۔