صحیح مسلم - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 2366
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَنْفَقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ کَانَ لَهَا أَجْرُهَا وَلَهُ مِثْلُهُ بِمَا اکْتَسَبَ وَلَهَا بِمَا أَنْفَقَتْ وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِکَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْتَقِصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا
امانت دار خزانچی اور اس عورت کے ثواب کا بیان جو اپنے شوہر کی صریح اجازت یا عرفی اجازت سے صدقہ کرے۔
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، شقیق، مسروق، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عورت جب اپنے خاوند کے گھر سے بغیر فساد خیرات کرے تو اس عورت کے لئے ثواب ہوگا اور اس کے خاوند کے لئے کمانے کی وجہ سے اس کی مثل اور عورت کے لئے اس خرچ کی وجہ سے اور خازن کے لئے بھی اس کے مثل ثواب ہوگا ان کے ثواب میں سے کچھ بھی کمی کئے بغیر۔
Top