صحیح مسلم - زہد و تقوی کا بیان - حدیث نمبر 7469
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْغَيْثِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ أَنَا وَهُوَ کَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ وَأَشَارَ مَالِکٌ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَی
بیوہ مسکین یتیم کے ساتھ نیکی (حسن سلوک) کرنے کے بیان میں
زہیر بن حرب، اسحاق عیسی، مالک، ثور بن زید، ابوغیث، حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کسی یتیم بچے کی کفالت کرنے والا اس کا کوئی قریبی رشتہ دار یا اس کے علاوہ اور جو کوئی بھی ہو اور وہ جنت میں اس طرح ہوں گے حضرت مالک ؓ نے شہادت کی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کرکے بتایا۔
Top