کسی آدمی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر اس کی جگہ بیٹھنے کی حرمت کے بیان میں
سلمہ بن شبیب حسن معقل ابن عبیداللہ ابی زبیر حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ پر خود نہ بیٹھے لیکن یوں کہو کشادہ ہوجاؤ۔